فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے پر خوشی کا اظہار، چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) عدنان بٹ کی جانب سے عشائیہ

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے چیف کوآرڈینیٹر عدنان اقبال بٹ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں دیگر لیگی عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کے کوآرڈینیٹر عدنان اقبال بٹ کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شریک لیگی عہدیداروں اور ممبران نے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا اور معیشت میں بہتری آئے گی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر چوری ثابت ہوچکی ہے اور عمران خان عوام سے نا صرف مسلسل جھوٹ بول رہا ہے بلکہ انہیں گمراہ بھی کر رہا ہے اور پاکستانی عوام عمران خان کی دوغلی شخصیت سے واقف ہوچکے ہیں۔

تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ،سعید، سینئرنائب صدر محمود الحق ڈوگر، عمران بٹ ،وقار نسیم وامق سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!