سویڈن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوام کا سڑکوں پرآنے کا اعلان

0

مہنگائی کے باعث مکانات کے کرائیوں میں 25فیصد اضافے کا امکان

سٹاک ہوم(زبیر حسین سے)سویڈن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام نے سڑکوں پرآنے کا اعلان کرد یا، مکانات کے کرائیوں میں 25 فیصد اضافے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق یورپ بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا جارہا ہے، دنیا کے خوشحال ممالک کی فہرست میں صفِ اول کے ملک سویڈن میں ضروریاتِ زندگی کی ہرشے مہنگی ہونے کے بعد اب عوام کو مکانات کے کرایوں میں بھی اضافے کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔

ہر سال سویڈن میں مکانات کے کرائے میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ سویڈن کی واحد کرائے داروں کی ایسوسی ایشن کی منظوری کے بعد کیا جاتا ہے اور یہ اصافہ تقریباً 3.5 فیصد ہوتا ہے اس بار بڑھتے ہوئے افراطِ زراور بجلی کے بحران کے باعث کرایوں میں ریکارڈ اضافے کا اندیشہ ہے۔

ہاؤسنگ کمپنیوں نے ٹینٹ ایسوسی ایشن کو کرایوں میں 25 فیصد اضافے کی سمری پیش کی ہے، سمری کے مطابق گھروں کی مرمت ، سردیوں میں ہیٹر اور گرم پانی کی مد میں کمپنیوں کو کافی اخراجات کا سامنا ہے اس لئے سال 2023 میں کرایوں میں 10 سے 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔

ٹینٹ ایسوسی ایشن نے سمری کو نامنظور کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی، مالمو شہر میں 19 دسمبر کو احتجاج کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!