بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنےکیلئے تیار ہیں

0

مسلح افواج اور پاکستانی قوم ایسا سبق سکھائے گی صدیوں یاد رہے گا، پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی

مانچسٹر (محمد فیاض بشیرسے) پہلگام واقعہ بھارت کے دفاعی اداروں کی کمزوری و ناکامی کا الزام پاکستان کو ٹھہرانا نامناسب اور ناقابل قبول رویہ ہے ہم اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں ناحق انسانوں کا خون بہانا ہمارا مذہب اسلام اسکی اجازت نہیں دینا بھارت نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو ہماری مسلح افواج ،نیوی ،فضائیہ اسکا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور سب سے بڑھ پاکستانی قوم کا جذبہ ایمانی بھارتی غرور کو خاک میں مٹا دے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ادارہ نور الاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اپنے ایک خصوصی بیان کیا ۔

ان کا مذید کہنا تھا پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہم نے ایٹم بم زنگ لگنے کے لیے نہیں رکھے ہوئے عالمی برداری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے گھٹیا پن کا ثبوت دیا ۔

پاکستان اور بھارت کی عوام پرامن رہنا چاہتی ہے لیکن نریندر مودی اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے جان بوجھ کے حالات کشیدگی کی طرف لیکر جا رہے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ ایمانی سے سرشار ہے اور وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔

ہم آقائے کائنات کے امتی ہیں ،حسینی ہیں جذبہ شہادت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہمارے نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں مذہب رنگ و نسل ذات پات سے بالاتر ہو کر پرامن محبت و بھائی چارے کا درس دیا ہے لیکن جب وطن کی مٹی کا دفاع حق و سچ کی بات ہو تو پھر ہم شہادت کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے مسلح افواج کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]