مانچسٹر: مائی نواب ریسٹورنٹ کی انتظامیہ ،چوہدری عبد الغفور اور انکے صاحبزادے کے درمیان ریسٹورنٹ میں شراکت داری پر معاہدہ طے
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) مانچسٹر کے علاقہ لیونزیوم میں عرصہ دراز سے قائم ایشیائی ریسٹورنٹ مائی نواب ریسٹورنٹ کی انتظامیہ ابرار تاج کیانی ، عثمان طارق ملک اور مانچسٹر سپر سٹور کے مالک چوہدری عبد الغفور اور انکے صاحبزادے چوہدری بلال غفور کے درمیان ریسٹورنٹ میں شراکت داری پر اتفاق و معاہدہ طے پا گیا ۔تقریب میں تلاوت کلام کا شرف نثار احمد کو نصیب ہوا ۔
بلال غفور نے کہا کہ ریسٹورنٹ عثمان طارق ملک اور ابرار اور شعیب تاج کیانی کی انتھک محنت سے چل رہا ہے اب ہم نے بھی اس میں شراکت داری کر لی ہے اور محنت سے ریسٹورنٹ میں مذید بہتری لائیں گے۔

ابرار تاج کیانی نے کہا کہ وہ پہلے بھی ریسٹورنٹ چلانے میں معاونت کر ر ہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے ہیں گے، انہوں نےکہا کہ چوہدری بلال غفور کی سیرت سے بے حد متاثر ہیں۔شعیب تاج کیانی نے کہا کہ چوہدری غفور اور انکے صاحبزادے چوہدری بلال غفور بھی اب مائی نواب ریسٹورنٹ کے شراکت دار ہیں ہم نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
عثمان طارق ملک نے کہا کہ دعا ہے کہ ہماری شراکت داری قائم رہے ،عبد القیوم نے کہا کہ مائی نواب ریسٹورنٹ کی قانونی لڑائی کے بعد اب دوسرے شراکت داروں کے ساتھ ملکر ریسٹورنٹ کو بلندیوں کی طرف لیکر جائیں گے ۔
ڈاکٹر ہمایوں نے مالکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کاروبار میں ترقی و برکت کے لیے خصوصی دعا کی۔ مسلم ہیریٹیج سنٹر کے چیئرمین ناصر محمود،صنم ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو حاجی عبد الغفار نے کہا کہ ریسٹورنٹ لذیذ کھانوں کی وجہ سے پہلے ہی کمیونٹی کو مقبول ہے لیکن اب نیک افراد کی شراکت داری سے اسے مذید دوام ملے گا۔
سینئر صحافی تجمل گورمانی نے کہا کہ دعا ہے نئے شراکت دار ملکر پاکستان کا نام روشن کریں، انکے لیے دلی دعا گو اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ،مائی نواب ریسٹورنٹ کی نئی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمیونٹی کو آگے سے بڑھ کر مذیدلذیذ کھانوں کے ساتھ شاندار سروس مہیا کرنا اولین ترجیح ہے۔