اپنی والدہ کے انتقال پرسہیل خاورکی طرف سے تعزیت کرنے والوں کا شکریہ
دوبئی(طاہر منیر طاہر)ہرذی روح کو ایک نہ ایک دن اس فانی دنیا کو چھوڑ کر حقیقی اور ابدی زندگی میں جانا ہے۔
دوستوں، احباب، عزیزوں ، رشتہ داروں اور آپ کا مشکور ہوں کہ میری والدہ محترمہ کی وفات پر ہما رے غم اور دکھ میں شریک ہو ئے، دعا ئوں میں یاد رکھا، مرحومین ہما ری دعا ئو ں کے منتظر ہو تے ہیں ، غم یاد اور تکلیف مرنے والے کے لئے دعائو ں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ میری والدہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سب کو صحت و ایمان کے ساتھ سلامت رکھے، دکھ کی گھڑی میں آپ کی دعاؤں اور تعزیتی پیغام نے صبر اور حوصلہ دیا۔
اللہ تعالی آپ کی تمام دعائیں اپنی بار گاہ میں قبول فرمائے ،ہمارے والدین اور ان سے وابستہ رشتوں پہ اللہ تعالی ہمیشہ کرم نوازی فرمائے، آمین