ہماری حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کام کر رہی ہے،عابد شیرعلی

0

جدہ( امیر محمد خان سے )مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے کام کر رہی ہے جسے سابق حکمرانوں نے تباہ کر دیا تھا اسکے لئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن جدہ کے چیئرمین میاں رضوان الحق اور صدر عمر مسعود پوری کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید، ن لیگ سعودی عرب کے صدر محمد سعید، سرپرست اعلیٰ مسعود احمد پوری، جبکہ دیگر عہدیدران جن میں نور آرائیں، عبدالشکور، سائرہ شمس اور دوسرے شامل تھے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ اسوقت ملکی حالات بہتر نہیں جس کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ اورسیز پاکستانیز کا بھی اہم رول ہے، جنہوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے آئے تھے جبکہ انکے خاندان کے لوگ پاکستان میں ہی ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہے اور انکو بہت بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے جسکا مقصد پارٹی کو آرگنائز اور متحرک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کی اور ساتھیوں سے ملاقات ہو گئی اس سے پہلے جب وہ پہنچے تو میاں رضوان الحق اور عمر مسعود پوری نے ساتھیوں کے ساتھ انکا پرتپاک استقبال کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!