جدہ (امیر محمد خان سے) ممتاز عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی کے انتقال پر صحافیوں کی تنظیم پی جے ایف کے اراکین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے ۔
مرحوم سرطان کے باعث امریکہ میں زیر علاج تھے،وہ تحریک پاکستان کے اہم رہنما و خطیب پاکستان حضرت مولانا احتشام الحق تھانویؒ کے بڑے صاحبزادے اور مہتمم جامعہ احتشامیہ جیکب لائنز مولانا تنویر الحق تھانوی کے بڑے بھائی تھے ۔
مولانا احترام الحق تھانوی دارالعلوم الاسلامیہ ٹنڈو اللہ یار سندھ کی مہتمم اعلیٰ بھی تھے،جدہ کی مستند پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پی جے ایف کے عہدیداران اور ممبران نے مولانا کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ۔