پاکستان مراکو بزنس فورم کے زیراہتمام مراکومیں’’بریانی فیسٹیول‘‘کا انعقاد

0

کاسا بلانکا(نیوز ڈیسک)پاکستان مراکو بزنس فورم کے اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ نے گزشتہ دنوں مراکو کے شہر کاسا بلانکاکے مووین یک ہوٹل میں ’’بریانی فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جس کا مقصد مراکو میں پاکستانی باسمتی چاولوں اور مصالحوں کو متعارف کرانا تھا ۔

تقریب میں 250سے زائد مراکن مہمانوں نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی ۔ تقریب میں ICDTکی ڈائریکٹرجنرل لطیفہ البنودیلول ، مراکو میں پاکستان کے سفیر حامد اصقر خان ، FPCCIکے سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ، کا سا بلانکا چیمبر ز کے صدر حسن برکنی ،مختلف ممالک کے سفیر ، اعلیٰ سفارتی حکام ، مراکو کی کاروباری و سماجی شخصیات ،بزنس تنظیموں کے اعلیٰ عہدیدار ان اور اشتیاق بیگ کی قیادت میں مراکو جانے والے پاکستانی بزنس مینوں کے 30رکنی وفد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر فیسٹیول کے آرگنائزراشتیاق بیگ نے کہا کہ’’بریانی فیسٹیول ‘‘کے انعقاد کا مقصد حکومت پاکستان کی look Africaپالیسی کے تحت مراکو میں پاکستان کی ایکسپورٹ کو فروغ دینا اورپاکستانی باسمتی چاولوں اور مصالحوں کو مراکو بالخصوص افریقی ممالک میں متعارف کرانا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!