‎ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی آکسفورڈ میئر شپ تبدیلی کی تقریب میں خصوصی شرکت

0

آکسفورڈ(نمائندہ خصوصی)دنیا میں علم و حکمت کے سمندر ، مختلف ممالک کے ‎ حکمرانوں و سیاستدانوں ، عالمی سطح کے سائنسدانوں اور اساتذہ کرام کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے والے برطانیہ کے تاریخی شہر آکسفورڈ کے لارڈ میئر کونسلر مائیک روولے کی دعوت پر‎ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے آکسفورڈ میئر شپ تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے آکسفورڈ کے کشمیری نژاد کونسلر و سابق لارڈ میئر چودھری الطاف کے ہمراہ منتخب لارڈ میئر مادام لوئس اپٹن سے ملاقات بھی کی۔

نو منتخب لارڈ میئر نے پریس فریڈم اور انسانی حقوق کیلئے جدوجہد پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کو خراج تحسین پیش کیا ۔‎ ‎انہوں نے چودھری رخسار ایوب اور آکسفورڈ شہر میں لاہور کے کھانوں کا ذائقہ مہیا کرنے والے چودھری اظہر ( چٹنی ریسٹورنٹ ) کی مہمان نوازی کا بھی ‎شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]