مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے وفد کی قونصل جنرل آف پاکستان حسن افضل خان سے ملاقات

0

قونصل جنرل کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل کی قیادت میں قونصل جنرل آف پاکستان حسن افضل خان سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔

قونصل جنرل کو سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

قونصل جنرل نے پاسپورٹ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں سرفراز مغل صدر ام القوین یونٹ، راجہ عابد حسین جنرل سیکرٹری دبئی اور عامر حسین بھٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دبئی شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!