چینی صدر کا صوبہ فوجیان کا دورہ ، چینی طرز کی جدیدکاری کی تعمیر پر زور

0

اعلیٰ معیار کی زندگی کیلئے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنی چاہئیں، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ فوجیان میں دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ فوجیان کو نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہئے، جدید معاشی نظام کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے ، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے انضمام اور ترقی کی نئی راہ تلاش کرنے میں زیادہ اقدامات کرنے چا ہئیں اور اعلیٰ معیار کی زندگی کے لئے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنی چاہئیں تاکہ فوجیان چینی طرز کی جدید کاری کی تعمیر میں نئی خدمات سرانجام دے۔

شی جن پھنگ نے صوبہ فو جیان کے چانگ چو اور شیا من اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔صدر شی جن پھنگ نے صوبہ فو جیان کے شہر چانگ چو کی ڈونگ شان کاؤنٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چن چینگ ٹاؤن میں اوجیاؤ گاؤں ، گو وین چانگ میموریل ہال اور گوان ڈی کلچرل انڈسٹریل پارک کا معائنہ کیا اور دیہی احیاء کی جامع ترقی کو فروغ دینے، انقلابی جذبے کی وراثت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مضبوط بنانے کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔

شی جن پھنگ نے شیامن میں چائنا (فوجیان) پائلٹ فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ فوجیان کو ادارہ جاتی کھلے پن کو مستقل طور پر فروغ دینا چاہئے ، بین الاقوامی اعلی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہئے ، اور اعلی سطح کے کھلے پن کو بڑھانے میں نیا کردار ادا کرنا چاہئے۔شی جن پھنگ نے شیامن میں فوجیان صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے گہرے انضمام کو فروغ دینے کے لئے نئی بنیادیں قائم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع طور پر اصلاحات کو گہرا کرنے اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی مربوط ترقی اور شہری و دیہی مربوط ترقی کو فروغ دینے میں فوجیان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے ثقافتی اثرورسوخ بڑھانے کی ہمیت پر بھی زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!