ابوظہبی ٹی 10 میں 2 نئی ٹیمیں بولٹ عجمان اور یوپی نوابز شامل ، تعداد 10 ہوگئی

0

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) ابوظبی ٹی 10 کے 2024 ایڈیشن میں جوز بٹلر، جونی بیئرسٹو، مارکس اسٹوئنس، لوکی فرگوسن اور راشد خان سمیت کئی دیگر عالمی سپر اسٹارز شرکت کریں گے۔ رواں سال 2 نئی فرنچائزز، بولٹس عجمان اور یوپی نوابز مقابلے میں شامل ہوں گی جس سے یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سیزن بن جائے گا جس میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گے۔

دفاعی چیمپیئن نیو یارک اسٹرائیکرز، دکن گلیڈی ایٹرز، ناردرن واریئرز، مورس ویل اسمپ آرمی، دہلی بلز، بنگلہ ٹائیگرز، ٹیم ابوظبی اور نئے نامزد چنئی بریو جیگوار (سابقہ چنئی بریوز) بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ تمام فرنچائزز نے ڈرافٹ سے قبل اپنے اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے اور نئے معاہدوں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔

ڈرافٹ 17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا جس کے دنیا بھر سے 400 سے زائد کھلاڑیوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔ ٹورنامنٹ 21 نومبرسے 2 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔ مقابلے 12 روز جاری رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!