سفیر پاکستان بابر امین کا ناروے میں پاکستانی ایسوسی ایشنز،مساجد اور کمیونٹی سربراہان کے اعزاز میں استقبالیہ

0

اوسلو(عقیل قادر)سفیر پاکستان بابر امین نے ناروے میں پاکستانی ایسوسی ایشنز ، مساجد اور کمیونٹی پر مبنی میڈیا کے سربراہان کے لیے ایک تعارفی استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے 50 کے قریب شرکاء نے شرکت کی۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئےسفیر بابر امین نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک پُل بنانے والے کے طور پر پاکستانی ڈائی سپورہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور تسلیم کیا۔ سفیر نے حکومت کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی جس کا مقصد پاکستانی برادری کے مفادات کو فروغ دینا اور ان کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے اوسلو میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ترجیحات بھی شیئر کیں جن میں معیاری قونصلر خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ناروے کے درمیان سرمایہ کاری ، تجارت ، تعلیم ، سائنسی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!