قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پروزیراعظم شہباز شریف کوچودھری شجاعت حسین اور چوہدری محمد افضل جٹ کی مبارکباد

0

جدہ (خالدنواز چیمہ) مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور (ق) لیگ سعودی عرب کے سربراہ چوہدری محمد افضل جٹ نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پروزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ عوام اب بھی وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں پچھلے کئی ماہ سے ایسے مسائل پر بات چیت ہو رہی ہے جو کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ ناگزیر ہیں ،ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جیسے پارلیمان اور عدلیہ آمنے سامنے آچکے ہیں اور دونوں اعلیٰ اداروں میں شاید کوئی تصادم چل رہا ہے،جو لوگ ایسا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ملک کیلئے باعث نقصان ہیں۔

سربراہ مسلم لیگ(ق)نے کہاکہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈہ چلا رہے ہیں،انہیں خبردار کرنا چاہئے کہ ایسے نوجوان اپنی کم عقلی اور لاعلمی کی بدولت پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے اور اداروں کو ایسے نیٹ ورکس اور گروہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انکے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!