پاکستان ہاؤس میں شاندار”عید ملن”پروگرام،کمیونٹی کی سرکردہ افراد کی شرکت:سفیر پاکستان مہمانوں سے گھل مل گئے
کویت(محمد عرفان شفیق)عید الفطر کی مناسبت سے سفیر پاکستان کی جانب سے "پاکستان ہاؤس” میں عید ملن پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جو صبح 10 بجے سے دوپہر بارہ بجے تک جاری رہا۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی۔ سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے سفارت خانہ کے حکام فیصل مجید ڈپٹی ہیڈ آف مشن، فرخ عامر سیال کمیونٹی ویلفیئر اتاشی اور مادام تحریم الیاس ہیڈ آف چانسری کے ہمراہ تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔
تمام شرکاء نے ایک دوسرے کو عید الفطر پر مبارکباد پیش کی۔ سفیر پاکستان اور سفارت خانہ کے افسران شرکاء میں گھل مل گئے۔
اس موقعہ پر کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بھی زیر بحث رہے،مہمانوں کی تواضع روایتی پاکستانی چٹ پٹے کھانوں سے کی گئی۔
آخر میں سفیر پاکستان نے تمام مہمانوں کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔