آئس کیا ھے ؟

0

بہاولپور یونیورسٹی کے واقعہ نے آئس کو شہرت بخش دی آئس ایک نشہ ھے، ایسا نشہ شروع میں انسان کو محسوس ہی نہیں ہوتا ھے کہ اس نے نشہ کیا ھے سگریٹ میں ڈال کر آئس کا نشہ کیا جاتا ھے ، جس طرح چرس اور ہیروئین استعمال کی جاتی ھےتین ، چار پف سگریٹ کا لگانے کے بعد ایک خوشی کا احساس ہوتا ھے، سگریٹ پینے والا خود کو پہلے سے بہت بہتر محسوس کرنے لگاتا ھے، قدرت نے ہمارے دماغ میں ایک نظام رکھا ھے جب آپ کو خوشی کی خبر ملتی ھے ، دماغ ایک مادہ وجود میں آتا ھے اور آپکے پورے جسم میں پھیل جاتا ھے۔

آپ خود کو خوش اور چاک و چوبند محسوس کرنے لگے ہیں ، آپکا دماغ پہلے سے زیادہ متحرک ہو جاتا ھے جسم میں توانائی آجاتی ھے اگر غمی کی خبر موصول ہو دماغ اسکے برعکس کام شروع کر دیتا ھے آئس پینے والا تین ، چار پف کے بعد خود کو بہت بہتر محسوس کرتا ھے اسکا اثر دس سے بارہ گھنٹے تک رہتا ھے دوسرے دن تین ، چار پف نہیں بلکہ آٹھ سے دس پف لگانا پڑتا ھے اسی طرح ہر روز تعداد میں اضافہ ہوتا جاتا ھے اگر وہ آئس نہ پیے تو اسکے دماغ میں ایک خوف بیٹھ جاتا ھے۔

ہر شخص کو یہاں تک کے دوستوں کو بھی دیکھ کر اسکو ایسا محسوس ہوتا ھے کہ وہ اسکو جان سے مار ڈالے گا جسم لاغر ہو جاتا دماغ میں بار بار آئس کی طلب ہوتی ھے ، مایوسی اور ناامیدی سے نکلنے کے لیے آئس کا استعمال کرنا ناگزیر ہوجاتا ھے پھر وہ اپنے قریبی دوستوں کو ساتھ ملاتا ھے اور انکو بھی آئس پلاتا ھے کیونکہ وہ بھاری قیمت ادا نہیں کر سکتا ھے ایک سگریٹ کے عوض درحقیقت وہ ڈرگ ٹریفکیر بن جاتا ھے۔

اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے اس کی سب سے بڑی نشانی استعمال کرنے والا ، نشہ کرنے کے بعد بہت خوش ،پر اعتماد لگتا ھے جیسے ہی نشہ اترتا ھے وہ ہائپر ہوجاتا ھے چھوٹی چھوٹی بات پر لڑنے لگتا ھے اور جب کوئی اس کو ڈانٹے وہ فوراً ہی ڈر کر سہم جاتا ھے ایسا محسوس کرتا ھے وہ اسکی جان لے لے گا ۔

تمام والدین سے گزارش ھے اپنے بچوں پر نظر رکھیں انکے دوست کون ہیں اور کس طرح کی فیملی سے تعلق ہیں ، والدین کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ھے، انکا لڑکا یا لڑکی کے دوست کون ہیں بچوں کو نصیحت کرنے کے بجائے انکے ساتھ وقت گزاریں انکے خیالات کو جاننے کی کوشش کریں ۔

یونیورسٹی کے جس ماحول میں وہ پڑھ رہے ہوتے ہیں عام تعلیمی اداروں سے یکسر مختلف ھے، ہر طرح کی آزادی میسر ھے ، والدین کے لیے ایک امتحان ھے اللہ رب العزت فرماتے ہیں مال اور اولاد فتنہ ھے، فتنہ یعنی ایک آزمائش اللہ رب العالمین ہمیں اس آزمائش میں کامیابی نصیب فرمائے، آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!