اوسلو:چوہدری مشتاق احمد کو شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن نیشنل ایگزیکٹیو کونسل ناروے کا نائب صدر نامزد کر دیا
اوسلو(عقیل قادر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گذشتہ دنوں منہاج القرآن ناروے کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کی منظوری دی اور اوسلو کے معروف سماجی رہنما چوہدری مشتاق احمد برنالی کو نائب صدر نامزد کر دیا۔
منہاج القرآن ناروے کے رفقاء و اراکین نے گذشتہ ہفتے ڈاکٹر طاہرالقادری سے سویڈن کے شہر گوتم برگ میں تفصیلی ملاقات کی،چوہدری مشتاق احمد برنالی کو نائب صدر منتخب ہونے پر اوسلو کی ممتاز مذہبی و سماجی شخصیات نے مبارکباد دی ہے۔
چوہدری مشتاق احمد برنالی منہاج القرآن ناروے کے بانی اراکین میں سے ہیں اور وہ متحرک ترین اور انسانی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیت ہیں۔
وہ عرصہ دراز سے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔