ہمارے ملک پاکستان کو یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،قونصل جنرل خالد مجید

0

جدہ(امیر محمد خان) جدہ میں ماہ اگست خوشیوں کا پیغام لیکر آتا ہے، اس دن تجدید عہد اور وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ پاکستان قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر کمیونٹی کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ، اس موقع پر پاکستان یکجہتی فورم کی جانب سے قونصلیٹ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا گیا۔

قونصل جنرل کی جانب سے ماہ آزادی کے موقع پر پاکستان کمیونٹی کیلئے محنت و جانفشانی اور پاک سعودی عرب کے تعلقات کی بہتری کیلئے تمام فورمزکے عہدیداروں کو دعوت دی گئی کہ ماہ آزادی کے اس موقع پر اظہار خیال کریں ۔

قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان کمیونٹی کیلئے کام کرنے والے فورمز کو یاد گار تعریفی اسناد قونصیلٹ کی جانب سے دی گئیں اور انکی کارکردگی کو سراہا، تقریب پذیرائی میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فنکار نعیم سندھی اور پاکستان سے آنے والے گلوکار نے قومی گیت گا کر محفل میں رونق بھر دی۔

اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے پرجوش خطاب میں کمیونٹی کے مختلف فورمز کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کمیونٹی کی بہتری کیلئے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک کو یک جہتی کی اشد ضرورت ہے، تقریب میں پاکستانی یکجہتی فورم نے بھر پور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خوشی کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا جس طرح قومی یک جہتی فورم پاکستان کمیونٹی کو متحد کرنے کا کام کرتا ہے اسی طرح پاکستان کشمیر کمیٹی ، اوور سیز کشمیر کمیونٹی، کرسچین کمیونٹی، میمن ویلفیئرسوسائٹی،صحافیوں کی قدیم مخلص تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم، بزنس سے متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ فورم کے مرکزی عہدیداروں کو تعریفی اسناد دیں،پاکستان یکجہتی فورم کی جانب سے قونصل جنرل خالد مجید کو انکی کمیونٹی کیلئے اعلیٰ خدمات پر تعریفی یادگار شیلڈ دی، پر تکلف عشائیہ سے قبل متعلقہ فورم کے مسعود احمد پوری، سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے چوہدری تصور حسین، بزنس سے متعلق چوہدری شفقت، پاکستان فورم کی محترمہ روزینہ، اوورسیز کشمیر کمیونٹی کے وقاص عنائت، پاکستان جرنلسٹ فور م کے چیئرمین امیر محمد خان نے خطاب کیا ۔

ایک سابق فوجی جو پاک آرمی کے باکسر رہے اور اب ایک حادثے کی وجہ سے انکے دونوں ہاتھ ضائع ہوگئے ہیں، نہائت رقت آمیز اشعار سنائے، اس موقع پر سابق وزیر چوہدری شہبا ز نے خطاب کیا ۔ تمام مقررین نے قومی یک جہتی پر زور دیتے ہوئے کہا قومی یکجہتی ہی پاکستان کی مشکلات کا حل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!