سویڈن:اسٹاک ہوم میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے قرآن نذر آتش کرنیوالے سلوان مومیکا پر خاتون کا حملہ

0

خاتون آگ بجھانے میں کامیاب رہی،پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے دو مقدمات درج کرلیے

اسٹاک ہوم (رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے قرآن نذر آتش کرنے والے سلوان مومیکا پر ایک خاتون نے حملہ کردیا۔ خاتون آگ بجھانے میں کامیاب رہی مگر پولیس نے اسے فوری گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آج نمازِ جمعہ کے بعد سلوان مومیکا نے ایرانی سفارتخانے کے سامنے قرآن نذر آتش کرنے کے لیے پولیس کا اجازت نامہ لے رکھا تھا، جوں ہی اس نے قرآن نذر آتش کیا تو قریب کھڑی ایک خاتون نے آگ بجھانے والے آلے سے اس پر حملہ کرتے ہوئے قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچایا ۔

مگر پولیس نے فوری طور پر اس خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے اس پر دو مقدمات درج کرلیے جس میں ایک مقدمہ سلوان مومیکا کے احتجاج کو خراب کرنے کا اور دوسرا پولیس والوں کو زدوکوب کرنے کا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!