نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پریس کانفرنس کے دوران زلزلہ،ویڈیو وائرل

0

ویلنگٹن(تارکین وطن نیوز)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کی زلزلے کے شدید جھٹکوں کے دوران پریس کانفرنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں 5.9 شدت کا زلزلے آیا ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کی پریس کانفرنس کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن انھوں نے مسکراتے ہوئے پریس کانفرنس جاری رکھی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران جسینڈا نے رپورٹر سے کہا خلل کے لیے معذرت، کیا آپ سوال دہرا سکتے ہیں؟ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی پراعتمادی کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ایک رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں گزشتہ ایک سال میں 4 کی شدت سے 1350 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے رواں مارچ میں نیوزی لینڈ کے بحرالکاہل میں 8.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جس کے بعد نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!