سعودی عرب کے 93ویں قومی دن پر ریاض میں ائیر شو، سعودی فالکنز طیاروں نے خوبصورت کرتب دکھائے

0

ائیر شو کو دیکھنے کے لئے پاکستانی سعودی اور دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی

سعودی فالکنز کے طیاروں نے آسمان کو قوس وقزح کے رنگوں سے بھر دیا

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب نے اپنا 93 واں قومی دن تزک و احتشام سے منایا،دارالحکومت ریاض میں ائیر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی فالکنز طیاروں نے خوبصورت فارمیشن بناتے ہوئے کرتب دکھائے۔

ائیر شو کو دیکھنے کے لئے پاکستانی سعودی اور دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقعہ پر سعودی فالکنز کے طیاروں نے آسمان میں خطرناک فارمیشن بناتے ہوئے کرتب دکھائے اور آسمان کو قوس وقزح کے رنگوں سے بھر دیا ۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ،آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے سج گیا ،آتش بازی کے مظاہروں کو لاکھوں سعودی اور دیگر غیر ملکی شہریوں نے دیکھا اور خوب محظوظ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!