سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سعودی عرب کے یوم الوطنی پر جیپ ریلی کا اہتمام

0

نوجوانوں نے ریاض کے نزدیک بلند ترین مقام ایج آف ورلڈ پر پہنچ کر پاک سعودی پرچم لہرائے

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سعودی عرب کے یوم الوطنی کے حوالے سے جیپ ریلی کا اہتمام کیا جبکہ نوجوانوں نے ریاض کے نزدیک بلند ترین مقام ایج آف ورلڈ پر پہنچ کر پاک سعودی پرچم لہرائے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو اجاگر کیا۔

دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی نوجوانوں نے سعودی عرب کے نیشنل ڈے کو منانے کے لئے ایڈونچر سے بھرپور مقام ایج آف دا ورلڈ Edge of the world کا انتخاب کیا اور جیپ ریلی نکالی اور بلند ترین مقام پر پہنچ کر سعودی عرب اور پاکستان کے پرچموں کو لہرایا اور پاک سعودی دوستی کے لازوال اور پائیدار رشتے کو اجاگر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!