پی ایم ایل این شارجہ یونٹ کے زیر اہتمام مریم نواز کی 48 ویں سالگرہ دبئی کے نیلگوں سمندر میں منائی گئی

0

دبئی (تارکین وطن نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی دختر اور پی ایم ایل این کی وائس پریذیڈنٹ مریم نواز شریف کی 48 ویں سالگرہ 28 اکتوبر 2021 کو ایک کروز پر دبئی کے نیلگوں سمندر میں منائی گئی۔ جس میں مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ان کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے شرکت کی۔ سالگرہ میں شرکت کے لئے وہ پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لائے تھے۔

سالگرہ کی تقریب کا اہتمام پی ایم ایل این شارجہ یونٹ کے راشد فاروق اور ان کے ساتھیوں عرفان اقبال طور، عامر بشیر انجم، چودھری بشیر احمد، چودھری اعظم گل، رانا وہاب، ملک راشد الطاف، ملک شاہد بوبی، عدنان طور اور حماد حفیظ نے کیا تھا۔

سالگرہ تقریب کے انعقاد کے لئے خصوصی تعاون چیئرمین محمد غوث قادری نے کیا۔ تقریب ہذا میں پی ایم ایل این امارات کے صدر غلام مصطفی مغل، سینئر نائب صدر، خواجہ عبدالوحید پال، چودھری عبدالغفار، سلمان خان، راؤ اکبر ساقی، عاشق سواتی، رانا محمد نعیم، حاجی جمیل اسحق، ملک دوست محمد اعوان، راجہ ظہیر سملالوی، عارف عامر منہاس، مسعود خان اور پی ایم ایل این یوتھ ونگ کے چودھری محمد شفیع اور طاہر بھنڈر کے علاوہ تقریباً دو سو لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ملک ذیشان پولیٹیکل سیکرٹری ٹو مریم نواز نے کہا کہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے مریم نواز شریف نے انہیں خصوصی طور پر یہاں بھیجا ہے لہٰذا وہ سالگرہ کی تقریب کے انعقاد پر پی ایم ایل این کے تمام اراکین و عہدیداران کو مریم نواز شریف کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور سب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ ذیشان ملک اور پی ایم ایل این کی مقامی قیادت کے رہنماؤں نے تقاریر کرتے ہوئے مریم نواز شریف کو ان کی 48 ویں سالگرہ پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔

مقررین نے کہا کہ مریم نواز ایک بہادر باپ کی بیٹی ہے جو کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کرتیں بلکہ پارٹی کے مفاد اور پاکستانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے آگے ہی آگے بڑھ رہی ہیں۔

قائدین نے کہا کہ ہم اس سفر میں مریم نواز شریف کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر بات پر لبیک کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں لہٰذا کامیابی ان کا مقدر ہوگی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کو اندرون اوربیرون ملک ہر طرح سپورٹ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!