ٹریلیم فنانشل بروکر کے زیر اہتمام شارجہ میں عشائیہ کا انعقاد

0

تقریب کے میزبان جواد عباسی اور مہمان خصوصی شیخ سالم الحامد الہاشمی تھے

تقریب میں ملٹی نیشنل تنظیموں کے سربراہان سی ای اوز اہم کاروباری و سماجی شخصیات اور خواتین کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) شارجہ میں ٹریلیم فنانشل بروکر کے زیر اہتمام ایک عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی شیخ سالم الحامد الہاشمی تھے۔

اس تقریب کے میزبان جواد عباسی بانی ممبر محمد مظہر نے معزز مہمان کا پھولوں سے شانداراستقبال کیا۔ تقریب میں ملٹی نیشنل تنظیموں کے سربراہان سی ای اوز اہم کاروباری و سماجی شخصیات اور خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغازاشفاق حسین نے نعت سے کیا اس موقع پر ٹریلیم فنانشل بروکر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرجواد عباسی بانی ممبر محمد مظہر، آصف ہمایوں، ریدا علی کریم، صوفیہ انجم، حنا سحر، واجد کبیر،عاصم شہزاد، مرزا عمران بیگ، عثمان اعظم خان، اور دیگر سٹاف ممبران نے کمپنی کے پروفائل اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں چوہدری خالد حسین، افتخار احمد، مصطفی مغل، واجد کبیر، میاں منیر، ملک شبیر، آصف پراچہ، جمال ناصر، محمد علی، مسرور انور خان، ضیاء الرحمان، علی رضا، میر سہیل، شہباز شوکت، فرخ امین، اعجاز احمد، مریم وحید، محمد اشفاق، عاطف وڑائچ، احمد سنان، ذوالفقارعلی لاڑک، ذیشان فرخ، مرزا فرخ بیگ، شاہ شیر محمد، محمد نعیم، سہیل انور، اطاعت حسین اور دیگر شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!