کاروانِ قلم رائٹر فورم سیالکوٹ کا سالانہ ادبی ایوارڈ پروگرام

0

منتخب خواتین و مرد حضرات مصنفین و شعراء کرام کو میڈلز، شیلڈز، ایوارڈز و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

مزاحیہ شعراء کرام نے اپنے کلام سے حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں

ثوبیہ راجپوت بانی و صدر کاروانِ قلم رائٹر فورم سیالکوٹ نے آئے ہوئے تمام مہمانانِ گرامی سمیت لوگوں کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) کاروان قلم رائٹر فورم سیالکوٹ کے پلیٹ فارم سے پہلا سالانہ ادبی ایوارڈز پروگرام مقامی کالج میں ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد پروگرام میں آئے ہوئے مہمان گرامی شعراء کرام نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔

کاروان قلم رائٹر فورم سیالکوٹ کے مہمانانِ خصوصی جو خاص طور پر لاہور سے تشریف لائے تھے۔ ان میں راشد محمود فلم اسٹار و شاعر، ناصر ادیب فلم رائٹر اور ایم ایم علی صدر اپوا تھے ۔ جو اس پروگرام کی جان ثابت ہوئے۔ ثوبیہ راجپوت بانی و صدر کاروان قلم رائٹر فورم سیالکوٹ جو اس پروگرام کی آرگنائزر تھیں۔ انکی دعوت پر شہر سیالکوٹ کے علاوہ پسرور، لاہور ، جہلم وغیرہ کے علاوہ ملکِ پاکستان کے کئی شہروں سے شعراء، مصنفین، کالمسٹ رائٹرز اور صحافیوں کے علاوہ سوشل ورکرز، سماجی و فلاحی شخصیات گویا ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

کاروانِ قلم رائٹر فورم سیالکوٹ کے پلیٹ فارم سے 65 منتخب مصنفین و شاعرخواتین و مرد حضرات کو میڈلز، شیلڈ ایوارڈز و سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ جہان ادب سے متعلقہ لوگوں کو ایوارڈز و میڈلز دیئے گئے ۔ وہیں پر ہی پر سوشل ورکرز ، سماجی و فلاحی شخصیات، میڈیا سے وابستہ لوگوں کو بھی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کو بھی کاروان قلم رائٹر فورم سیالکوٹ کے پلیٹ فارم سے شیلڈ ایوارڈز و سرٹیفکیٹ اور میڈلز دیئے گئے۔

ان سب کے علاوہ لاہور سے منتخب 3 عدد خواتین سمیت مہمانانِ گرامی کو خوبصورت ایوارڈز و شیلڈز سے ثوبیہ راجپوت بانی و صدر کاروانِ قلم رائٹر فورم سیالکوٹ نے اپنے دست مبارک سے نوازا۔ اس پروگرام میں مقامی و غیر مقامی شعراء کرام نے اپنے اپنے کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد حاصل کی ۔ کاروان قلم رائٹر فورم سیالکوٹ کے مہمانانِ خصوصی جو لاہور سے خصوصی طور پر تشریف لائے تھے۔ ان میں راشد محمود، ناصر ادیب اورایم ایم علی نے اس پروگرام کو خوب سراہا اور شہر سیالکوٹ کے شعراء کرام کو دِل کھول کر خوب داد دی ۔

جہاں ادب سے وابستہ سنجیدہ لوگ تھے وہیں پر مزاحیہ شعراء کرام بھی تشریف فرما تھے۔ جنہوں نے اپنے کلام سے حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ پروگرام کے آخر میں آئے ہوئے تمام لوگوں کے لئے کھانے کا خاطر خواہ انتظام موجود تھا۔

یاد رہے کاروان قلم رائٹر فورم سیالکوٹ کا یہ پہلا ادبی ایوارڈ پروگرام تھا جسے سیالکوٹ سمیت پاکستان کے دوسرے شہروں سے آئے ہوئے لوگوں نے نہ صرف سراہا بلکہ اسے مسلسل جاری رکھنے اور بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

پروگرام کے آخر میں ثوبیہ راجپوت بانی و صدر کاروانِ قلم رائٹر فورم سیالکوٹ نے آئے ہوئے تمام مہمانانِ گرامی سمیت تمام لوگوں کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کیا اور اس طرح یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!