ناروے: پاکستان ٹیکنالوجی سمٹ کا اوسلو میں انعقاد، بڑی تعداد میں پاکستانی و نارویجن کمپنیوں کی شرکت

0

اوسلو(رپورٹ:عقیل قادر)ایجاد لیب کی جانب سے اوسلو انویشن innovation ویک کے موقع پر آٹھویں پاکستان ٹیک سمٹ کا انعقادہوا، سمٹ میں پاکستان اور ناروے سے آئی ٹی اور دیگر شعبوں سے لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب سے سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی، اوسلو سٹی کونسل کے انٹیگریشن اینڈ سوشل سروسزکے وائس میئر عثمان مشتاق، اعظم ملک، عرزش اعظم اور دیگر نے خطاب کیا۔

سعدیہ الطاف قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی قوانین میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ سمٹ میں مائیکرو الیکٹرونکس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آرٹیفشل انٹیلی جنس اور دیگر موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔

عرزش اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجا د لیب بین الااقوامی سطح پر پاکستان کے امیج اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو سازگازبنانے کے لیے صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور سول سوسائٹی کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے اور دنیا پاکستان کے ٹیلنٹ پر توجہ مرکوز کرے۔

اس موقع پر پاکستانی بزنس مین راجہ ناصر حسین، اعظم ملک، اقراء جنید اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!