پاکستان کی تاجر برادری کو مضبوط کرنے کیلئے یورپی یونین کیساتھ کاروباری حجم کو بڑھا رہے ہیں،سفیر پاکستان ظہیر جنجوعہ

0

برسلز(تارکین وطن نیوز)سیالکوٹ کے معروف صنعت کار فورٹا انڈسٹریز کے سی ای او شیخ کاشف پرویز نے دورہ یورپ کے دوران بلجیم ، لگسمبرگ و یورپی یونین میں سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ سے سفارتخانہ پاکستان برسلز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے سفیر پاکستان ظہیر جنجوعہ کو بتایا کہ جی ایس پی پلس کی سہولتوں سے پاکستان کی صنعت وحرفت میں غیر معمولی انقلاب برپا ہوا ہے۔

بہت سے چھوٹے ایکسپورٹرز بھی اسپورٹس کی مختلف مصنوعات بنانے میں مصروف ہیں حالانکہ کورونا وائرس کے مضر اثرات سے پوری دنیا کی معیشت تباہی کے دھانے تک آ پہنچی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کاروباری صنعت کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کےلیےکاروباری افراد کو نہ صرف اچھے ماحول کی ضرورت ہے بلکہ دنیا بھر میں مضبوط تجارتی رشتوں سے پاکستان ترقی یافتہ صفوں پر گامزن ہوگا۔

شیخ کاشف نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں اپنی ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے ذریعے متحد ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور ورکشاپس کا انعقاد کرنے کی ضرورت ہے اور یہ مواقع حکومتی سرپرستی سے آسانی سے میسر آسکتے ہیں۔

سفیر پاکستان برسلز ظہیر اسلم جنجوعہ نے شیخ کاشف کو بتایا کہ حکومت پاکستان یورپی یونین سے مل کر مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بے شمار پرا جیکٹس میں پہلے سے ہی مصروف ہے جس میں جی ایس پی پلس،موسمیاتی تبدیلی اور انگیجمنٹ پلان شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی تاجر برادری کو مضبوط کرنے کےلیے دوطرفہ درآمدات اور برآمدات کے فروغ کے لیے یورپی یونین کے ساتھ مل کر اپنے کاروباری حجم کو بڑھا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!