باب وولمر انتقال سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے،انضمام الحق کا بڑا انکشاف

0

اسلام آباد(تارکین وطن نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کوچ باب وولمر اپنے انتقال سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے۔

اپنے ایک بیان میں انضمام الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر انتقال سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ مسلمان کیسے ہوتے ہیں جس پر ہم نے بتایا کہ وضو کرکے کلمہ پڑھتے ہیں ۔

انضمام کے مطابق باب وولمر نے پوچھا کہ کیا کلمہ پڑھتے ہیں اس پر مشتاق احمد نے کلمہ پڑھ کر سنایا۔ باب وولمر نے مشتاق سے آہستہ سے کلمہ پڑھنے کا کہا اور اس کے پیچھے دہرایا ۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر 2007 کے ورلڈ کپ کے دوران اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔

ادھر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق کوچ باب وولمر کے کلمہ پڑھنے سے متعلق انضمام کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انہوں نے انضمام سے ہی سنا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے باب وولمر کے کلمہ پڑھنے سے متعلق بات اس سے پہلے نہیں سنی، اب یہ انضمام کے منہ سے سنی ہے۔ مشتاق احمد باب وولمر کو دین کے بارے میں بتاتے تھے۔

شاہد آفریدی کے مطابق باب وولمر مذہب میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے، جب وہ کھلاڑیوں کو نماز پڑھتا دیکھتے تو سوالات پوچھتے تھے۔ وہ پاکستان کی تاریخ کے بہترین کوچز میں سے ایک تھے اور پاکستان کی ٹیم میں باپ کا درجہ رکھتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!