یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر انتظام کویت کے قومی دن کی مناسبت سے Healthy Walk کا اہتمام
کویت (رپورٹ:محمد عرفان شفیق) یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر انتظام کویت کے قومی دن کی مناسبت سے Healthy Walk کے نام سے ایک ایونٹ کا اہتمام کیا گیا۔
ایونٹ کے لیے کویت کے پہاڑی علاقے "مطلاع” کا انتخاب کیا گیا جہاں یوتھ ونگ کے نوجوانان نماز فجر کے بعد ہی اکٹھے ہونا شروع ہو گئے تھے۔ نوجوانوں نے پہاڑی پر چڑھ کر تقریبا 5 کلومیٹر پیدل چل کر کویت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس واک کے دوران نوجوانوں نے کویت اور پاکستان کے قومی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔
واک کے بعد تمام نوجوانوں کو خویسات کے علاقے میں ساحل سمندر پر لے جایا گیا جہاں پر نوجوانوں کو نہاری اور حلوے پر مشتمل پرتکلف ناشتہ پیش کیا گیا۔ ناشتے کے بعد نوجوانوں کے درمیان کرکٹ میچ ہوئے۔ یوتھ ونگ کے 4 حلقوں کی ٹیموں نے اس لیگ ایونٹ میں حصہ لیا۔
حلقہ حولی کی ٹیم لیاقت علی بٹ کی زیر قیادت کھیلی، جبکہ حلقہ فروانیہ کی ٹیم عبداللہ شریف، حلقہ جلیب کی ٹیم محمد اشفاق اور حلقہ خیطان کی ٹیم ڈاکٹر احسن کی زیر قیادت کھیلی۔
عبداللہ شریف کی زیر قیادت کھیلنے والی حلقہ فروانیہ کی ٹیم اس لیگ کی فاتح رہی، جبکہ باقی ٹیموں نے بھی بہترین کھیل پیش کیا جس کو کھلاڑیوں اور حاضرین نے بہت انجوائے کیا۔
مہمان نوجوانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں اور مزید براں اس طرح کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کے آپس میں باہمی روابط بڑھتے ہیں۔
آج کا ایونٹ تقریبا 6 گھنٹے پر مشتمل تھا، جس کے انچارج یوتھ ونگ حولی کے صدر ڈاکٹر اختر منیر تھے، ان کی نیابت کے فرائض محمد وقاص نے انجام دیے۔ کھیلوں کی نگرانی اور انتظامات عبداللہ شریف نے کیے۔
صدر یوتھ ونگ عبدالغفار نے اپنی ٹیم کا شکریہ کرتے ہوئےھلافبرائر کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے جو کہ دوسروں کو بھی قابل تقلید ہے۔ یوتھ ونگ کے سابق صدر صدف علی صدف نے یوتھ ونگ کے موجودہ صدر عبدالغفار اور ان کی ٹیم کو اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔