پاکستان پریس کلب یوکے کی جانب سے سالانہ الیکشن 2024/25 کے شیڈول کا اعلان

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاکستان پریس کلب یوکے نے اپنے سالانہ الیکشن 2024/25 کے شیڈول کو جاری کردیا۔ پولنگ 21 اپریل کو پاکستان کمیونٹی سنٹر لندن ولژڈن گرین میں ہوگی جبکہ اسی روز تقریب حلف برداری بھی منعقد ہوگی صدر، سیکرٹری جنرل سمیت تمام مرکزی عہدیداروں کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا ،معروف کاروباری ، سماجی شخصیت اور یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ناہید رندھاوا چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان پریس کلب یوکے 2009 سے اپنے سالانہ انتخابات منعقد کروانے کی سابقہ روایات برقرار رکھے گا ، مرکزی صدر شیراز خان پاکستان پریس کلب یوکے اپنے قائد مرحوم مبین چوہدری کی سوچ و فکر کے مطابق آزادی اظہار رائے کے اصولوں پر کار بند ہیں،ارشد رچیال،زاہد نور، مسرت اقبال اکرم عابد و دیگر کا اعلان ،پاکستان پریس کلب برطانیہ کے انتخابات کی حتمی تاریخ کے اعلان اور بہت سے دیگر امور پر تفصیلی بحث کے بعد انتخابی عمل کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اُمیدواروں کو اپنے مکمل کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر آخری تاریخ سے قبل بھجوانا ہوں گےEmail: [email protected]کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد ممبر شپ لسٹ بذریعہ ای میل منگوائی جا سکے گی۔انتخابی عمل کے لئے کاغذات نامزدگی کا عمل 9 اپریل سے 15 اپریل تک جاری رہیگا۔ انتخابی عمل میں حصہ لینے کے خواہشمند اراکین 12 اپریل رات دس بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں جس کے بعد ابتدائی اُمیدواروں کی فہرست 13 اپریل رات دس بجے تک آویزاں کردی جائےگی جبکہ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 14 اپریل رات دس بجے ہوگی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 15 اپریل رات دس بجے کو آویزاں کردی جائے گی۔

پولنگ 21 اپریل کو بمقام ویلزڈن گرین پاکستان سنٹر لندن میں دن 2 بجے سے شام 5 تک بجے تک ہو گی۔Pakistan Community Centre Marley Walk, Off Station Parade, Willesden Green, London, NW2 4PU پاکستان پریس کلب یوکے کی جنرل باڈی کے ایک اجلاس اور بعد ازاں الیکشن کمشنر کے ساتھ مشاورت سے یہ طے پایا کہ اگر کوئی رُکن ملک سے باہر ہو تو وہ ٹکٹ اور بورڈنگ پاس دکھا کر پوسٹل ووٹ کی سہولت بھی حاصل کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پریس کلب یوکے کا قیام 2009 میں لندن میں معرض وجود میں آیا تھا جس کی بنیاد پاکستان پریس کلب کے بانی قائد مرحوم مبین چوہدری نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رکھی تھی اور 2009سے مسلسل پاکستان پریس کلب یوکے اپنے سالانہ انتخابات منعقد کرواتا چلا آرہا ہے، مرکزی صدر شیراز خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سالانہ انتخابات منعقد کروا رہے ہیں یاد رہے کہ پاکستان پریس کلب کے کل ممبران کی تعداد کوئی ڈیڑھ سو کے قریب ہے، اس کے سابق صدور میں پی جے میر، فیاض غفور، مبین چوہدری مرحوم ، ارشد رچیال شامل ہیں۔

پی پی سی یوکے میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی ملک بھر سے نمائندگی موجود ہے اور پی پی سی یوکے نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، نیشنل پریس کلب اسلام آباد، لاہور پریس کلب، کوئٹہ پریس کلب اور کشمیر کے مختلف کلبوں کے ساتھ ایم او یو کئے ہوئے ہیں یہ ایک انڈیپنڈیٹ کلب ہے اور یہی وہ رہنما اصول ہیں جو پاکستان پریس کلب کے بانی صدر مبین چوہدری نے متعارف کروائے تھے پاکستان پریس کلب کے مختلف عہدیداروں شیراز خان ارشد رچیال، مسرت اقبال زاہد نور، اکرم عابد عمران راجہ، حسیب ارسلان، اسرار خان،ربنواز چغتائی ماجد نزیر، شفقت مرزا،اسحاق چوہدری اور دیگر نے کہا ہے کہ ان شاء الله پی پی سی یوکے مبین چوہدری کے متعارف کردہ ویژن کے مطابق اپنے کاربند رہے گا۔

اس سے قبل پاکستان پریس کلب نے ایک اعلان کیا تھا کہ کوئی بھی صحافی پاکستان پریس کلب یوکے کا ممبر بن سکتا یا رہ سکتا ہے بشرطیکہ وہ کسی دوسرے کلب کا عہدیدار نہ ہو ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں جبکہ تقریب حلف برداری کی تقریب میں تقریباً دو سو افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں مذہبی،سیاسی، اور سماجی شخصیات شامل ہیں اور لندن میں یہ ایک بڑا بھرپور ایونٹ منعقد ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان پریس کلب یوکے کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ نہ صرف برطانیہ و یورپ کی سطح پر یہاں کے مقامی مسائل الیکشن اور سیاست کی مناسبت سے رہنمائی دی گئی بلکہ انٹگریشن کے حق میں اسلامو فوبیا کے خلاف،پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کی کھل کر حمایت کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!