ناروے:معروف سماجی رہنما چوہدری سجاد داد پوہلہ کی جانب سے چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

0

اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے وطن کے ساتھ ساتھ ناروے کی ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے،چوہدری نعیم رضا کوٹلہ

اوسلو(رپورٹ:عقیل قادر)اوسلو کے نواحی علاقے بیروم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سجاد داد پوہلہ کی جانب سے سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری نعیم رضا کوٹلہ اور دیگر ممالک سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں مقامی ریسٹیورنٹ میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں سماجی، سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے شرکت کی۔

تقریب میں علامہ سید نعمت علی شاہ بخاری اور علامہ سید محمد اشرف نے خصوصی شرکت کی، تقریب کا آغاز قاری نورعلی سیالوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ چوہدری محمد اشرف نے بارگاہ رسول ﷺ میں نعت پیش کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری نعیم رضا کوٹلہ نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سجاد داد پوہلہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانیوں نے ہر شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دے کرجہاں اپنے وطن پاکستان کا نام روشن کیا ہے وہاں ناروے کی ترقی میں بھی بھرپور اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناروے کے پاکستانی بہت ہی ملنسار اور مہمان نواز ہیں اور ان میں جذبہ حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کو جو بھی مسائل ہیں وہ پاکستان جا کر ان کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

چوہدری سجاد داد پوہلہ نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے اوراسکی رونق کو دوبالا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض پاک ناروے فورم کے جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔

تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدر قمر عباس ٹوانہ، حاجی ذوالفقار علی صدر النور اسلامک سینٹر بیروم، چوہدری طاہر اکرم ٹھیکریاں، چوہدری شبیر حسین، چوہدری شوکت ملک صابووال، چوہدری شہباز داد پوہلہ، چوہدری ہاشم علی، چوہدری اظہر اقبال، چوہدری صغیر بشیر، چوہدری نصیر بشیر، چوہدری گلفرازآف یوکے، چوہدری مشتاق احمد کھاریاں، سید خالد حسین شاہ چنڈالہ، چوہدری رفیق احمدنوناوالی، راجہ ڈاکٹر مبشر بنارس، راجہ آصف ریاض، چوہدری ریاض بہبلی، چوہدری غلام سرور، چوہدری عطا محمد نورجمال، ایڈوکیٹ شہزاد نذیر،ممتاز بزنس مین شیخ طارق محمود، حاجی افضال صدر پاکستان تحریک انصاف ناروے، معروف صحافی مرزا یوسف اور دیگر شامل تھے۔

تقریب کے آخر میں علامہ سید محمد اشرف نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!