اسلام آباد میں قائم سویڈن کے سفارت خانے کا9 اپریل سے اپنی خدمات دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

0

مالمو (زبیر حسین سے) اسلام آباد میں قائم سویڈن کے سفارت خانے نے 9 اپریل سے اپنی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، سویڈن میں قرآن سوزی کے واقعات کے بعد سیکورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر سفارتخانے نے اپنی سروسز معطل کردیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن سوزی کے واقعات کے پیش نظر مسلم ممالک میں قائم سویڈن کے سفارتخانوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات تھے، جس کے باعث پاکستان میں قائم سویڈن کے سفارتخانے نے 2023 کے وسط میں نے اپنی سروسز غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی تھیں۔

پاکستانی حکومت نے سویڈش سفارت خانے کی بندش کو سنجیدگی سے لیا اور سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے سویڈش حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا۔ حکومت نے اسلام آباد میں سویڈش سفارت خانے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور سویڈش حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ سفارت خانے کے عملے اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

سویڈن میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی سویڈش سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سفارت خانے نے سویڈش حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سفارت خانے نے پاکستانی سویڈن کمیونٹی کے خدشات کو بھی سویڈش حکومت تک پہنچایا۔

سویڈش سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے کے اعلان کا پاکستانی سویڈن کمیونٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔ کمیونٹی کے ممبران نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے میں پاکستانی اور سویڈش حکومتوں کی کوششوں کو سراہا۔ کمیونٹی کے ممبران نے امید ظاہر کی کہ سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!