شوکت محمود بٹ کے ماموں ملک محمد افضل آف UK کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

0

عشائیہ میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کی شرکت

عشائیہ کا اہتمام مسلم لیگ ن یو اے ای کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز نے کیا

مہمان خصوصی ملک محمد افضل کا استقبال گلدستوں سے کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور بزنس مین حاجی محمد نواز کی طرف سے چیئر مین شوکت گروپ شوکت محمود بٹ کے ماموں ملک محمد افضل آف UK کے اعزاز میں شاندارعشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

عشائیہ میں میزبان حاجی محمد نواز، محمد عمران نواز اور چوہدری راشد علی بر یار نے مہمان خصوصی ملک محمد افضل آف UK کے علاوہ دیگر مہمانوں کاگلدستوں سے شاندار استقبال کیا۔ عشائیہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے عمران نواز نے کیا۔

حاجی محمد نواز اور راشد علی بر یار نے تمام مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ملک محمدافضل کے لئے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا کلام بھی پیش کیا۔ تقریب میں بابرجاوید، چوہدری عمران آف منگووال ، طلحہ منظور,عبد المجيد مغل،عثمان جاوید ، اظہر بھٹی، شیراز علی اور عدنان اعظم کے علاوہ دیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں میزبان حاجی محمد نواز نے تمام دوستوں کا دلی شکر یہ ادا کیا اور بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!