روچڈیل :سالانہ کونسل کی جانب سے سالانہ سٹاف اراکین کی اپنے محکمہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ فار کمیٹمنٹ اینڈ ایکسیلینس کا انعقاد
روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) روچڈیل ٹاؤن ہال میں سالانہ کونسل کی جانب سے سالانہ سٹاف اراکین کی اپنے محکمہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ فار کمیٹمنٹ اینڈ ایکسیلینس کا انعقاد۔
مئیر کونسلر شکیل احمد ، ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت ، ڈپٹی مئیر جینٹ ایمزلی و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ مئیر شکیل احمد نے کہا کہ روچڈیل کونسل میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے ان افراد کو ایورڈ سے نوازتی ہے جو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔
کونسل لیڈر نیل ایموٹ کا کہنا تھا کہ ہم سال بھر سخت محنت و مشقت سے کونسل ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہوتا ہے انکے کام کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازتے ہیں ، ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت نے کہا کہ ہم سخت محنت کرنے والے ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ میں نے اایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔
مئیر کنسورٹ کونسلر ریچل میسی اور روچڈیل کونسل میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے ملازمین نے ایوارڈ تقریب کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا اس سے دیگر ملازمین کے اندر آگے سے زیادہ محنت و لگن کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جس سے مقامی ابادی کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔
روچڈیل کونسل میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے ملازمین کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازے جانا قابل ستائش قدم ہے۔