چین میں اعلیٰ معیار اور مکمل روزگار کو فروغ دیا جائے، چینی صدر

0

تعلیم، تربیت اور روزگار کے لئے پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کے نظام کو بہتر بنانا ضروری ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے اعلی معیار اور مکمل روزگار کو فروغ دینے پر 14واں اجتماعی مطالعہ منعقد کیا۔ منگل کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے مطالعے کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اعلی معیار اور مکمل روزگار کو فروغ دیا جائے ، عوام کے فائدے، خوشی اور تحفظ کے احساس میں مسلسل اضافہ کیا جائے اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دینے کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی جائے ۔

شی جن پھنگ نے شرکاء کے خیالات سننے کے بعد اہم خطاب کیا ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ روزگار لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کا اثر عوام کے اہم مفادات، معیشت اور معاشرے کی صحت مند ترقی اور ملک کے طویل مدتی امن و استحکام پر پڑتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ نئے ترقیاتی تصور کو غیر متزلزل طور پر نافذ کیا جائے، اعلی معیار اور مکمل روزگار کو معاشی اور سماجی ترقی کے ترجیحی ہدف کے طور پر لیا جائے، اور روزگار کی محرک قوت میں اضافہ کیا جائے۔

مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دیا جائے ، روایتی صنعتوں کو تبدیل اور اپ گریڈ کیا جائے ، ابھرتی ہوئی صنعتوں کو فروغ دیا جائے، اور زیادہ اعلی معیار کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی جائے ۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ تعلیم، تربیت اور روزگار کے لئے مجموعی منصوبہ بندی کرنا ، پیشہ ورانہ تعلیم کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا اور زندگی بھر پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کے نظام کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

کالج اور یونورسٹی گریجویٹس اور دیگر نوجوانوں کے گروپوں کے روزگار کو اولین ترجیح دی جائے ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ اہم شعبوں، اہم صنعتوں، شہری اور دیہی نچلی سطح کے یونٹس، اور چھوٹے، درمیانے اور مائیکرو انٹرپرائزز میں روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے لئے خود کو وقف کریں تاکہ روزگار کے مواقع کو وسیع کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!