سفارت خانہ پاکستان سوئٹزرلینڈ کی جانب سے خصوصی استقبالیہ کا اہتمام

0

برن (نمائندہ خصوصی) سفارت خانہ پاکستان برن سوئٹزرلینڈ نے 24 جون 2024 کو پاکستان کے قومی دن (23 مارچ) اور پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا ہے۔

یہ تقریب برن میں یونیورسل پوسٹل یونین میں منعقد ہوگی، سفارتخانے نے اعلیٰ سرکاری حکام، سفیروں، تاجروں، صحافیوں اور پاکستانی تارکین وطن کے اراکین کو مدعو کیا ہے۔

ایف ڈی ایف اے کے ڈپٹی سیکرٹری ایمبیسیڈر تھامس گوربر مہمان خصوصی ہوں گے ،سفیرپاکستان عامرشوکت مہمانوں کوخوش آمدید کہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!