لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رائنر نے آشٹن میں انتخابی مہم کے دوران جماعت کے مزدور اور درمیانے طبقے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

0

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی و چیئر مین راجہ نجابت حسین نے آشٹن میں لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر اور برطانوی عام انتخابات میں آشٹن سے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والی انجیلا رائنر کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کشمیری کمیونٹی کو انجیلا رائنر کی بھرپور حمایت کر کے انہیں کامیاب کروانا چاہیے کیونکہ مسئلہ کشمیر بارے انجیل رائنر نے ہمارے ساتھ ہر متعلقہ فورم پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے ٹھوس آواز اٹھانے کے ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری قوم کو انکا حق خود ارادیت دینے بارے واضح حکمت عملی اپنائی ،انتخابی مہم میں شریک دیگر افراد نے بھی انجیل رائنر کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔

انجیلا رائنر کا کہنا تھا کہ ہم آشٹن کرکٹ گراؤنڈ میں اکٹھے ہوئے جسکا مقصد انتخابی مہم کو بھرپور انداز میں آگے چلانا تھا انکا کہنا تھا کہ اگر لیبر پارٹی برسر اقتدار آئے تو ہم نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ نیشنل ہیلتھ سروس کو بہتر بنائیں گے ہم لوگوں کے معیار زندگی کو بدلیں گے اس بات کی یقین دھانی کریں گے ملازمت پیشہ افراد بے روزگار نہ ہوں برطانیہ میں نئے گھروں کی تعمیر اشد ضروری ہے ہم اس پر بھی کام کریں گے، ہم برطانیہ کی معیشت کو راہ راست پر لائیں گے ۔

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے نوجوان راہنما ذیشان کا کہنا تھا کہ انجیلا انسانی حقوق کی علمبردار ہیں اب پاکستانی و کشمیری کی ذمہ داری ہے وہ انجیلا رائنر کو کامیاب کروانے میں اپنا حق ادا کرے۔

آشٹن کی کونسلر نائلہ شریف اور سابق مئیر کونسلر تافین شریف نے بھی انجیلا رائنر کی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کو انجیلا رائنر کی جیت میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ انہوں نے انسانی حقوق بارے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے ۔

مانچسٹر سٹی کونسلر باسط شیخ و دیگر نے بھی انتخابی مہم میں حصہ لیکر اس عزم کا اعادہ کیا لیبر پارٹی برسر اقتدار آ کر مذدور اور درمیانے طبقے کے افراد کی بہتری کے لیے پالیسیاں مرتب کر کے برطانیہ کی معیشت کو دوبارہ باون پر گھڑا کرنے کے ساتھ نیشنل ہیلتھ سروس کی تباہ حالی کو جلد از نئے سرے سے مرتب کر کے اس میں بہتری لائے گی ۔

انتخابی مہم میں شریک افراد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رائنر کی عام انتخابات میں کامیابی مقامی اور قومی سطح پر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!