پاکستانی نوجوانوں کیلئے معروف کاروباری کمپنی E3 اور IKC کے مابین MOU سائن کیا گیا

0

باہمی اشتراک کا مقصد،چھوٹے کاروباری افراد کو بین الاقوامی مارکیٹ سے ہم آہنگ کروانا ہے

پاکستانی پڑھے لکھے نوجوان ہمارے پلیٹ فارم سے آگے آئیں اور کاروبار کو بڑھائیں، مسٹر پال E3 گروپ

کوالا لمپور (محمد وقار خان) ملائشیا میں پڑھے لکھے اور روشن ویژن رکھنے والے نوجوانوں کی تنظیم IKC کلب اور عالمی سطح پر کاروباری ساکھ رکھنے والی کمپنی E3 کے درمیان مل کر کام کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر MOU سائن کیا گیا ۔

دونوں پارٹنرز کے درمیان MOU سائننگ کی تقریب میں داتو سری نذیر میر اسلام ،EXCO ASIAN CHAMBER, MR NAZRI,Ms Agnes . Datok Alycia .Mr Paul ( Director Empowers E3 Hubs )Mr. Alex ( Director program )سیاسی و سماجی شخصیت خرم عباسی ، پی ایف یو جے ملائشیا ، پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین کے علاوہ پاکستانی و لوکل کمیونٹی نے شرکت کی ۔

E3 کی جانب سے Director Empower Mr. Paul نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ E3 گروپ IKC کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہے ۔ یہ MOU دونوں گروپس کی طرف سے کاروباری افراد کو جدت سے ہمکنار اور کاروبار میں کامیاب بنانے کی جانب ایک بہترین اقدام ہے ۔

انہوں نے بتایا کہE3 اور IKC کا مقصد دونوں فریقوں کے علاوہ کمیونٹی کے لیے برابری اور باہمی فائدے کی بنیاد پر کاروبار کے علاوہ مختلف سرگرمیوں میں ترقی ، کاروباری مواقع میں فروغ اور ایک دوسرے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا ہے ، نیز E3 ایمپاورز میں کاروباری افراد کے ذریعے رہنمائی اور انکیوبیشن! فیلوشپ پروگرام ، بزنس سپورٹ ، انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کے ساتھ ساتھ فنڈنگ میں آسانی فراہم کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے ۔

اسکے بعد فاؤنڈرIKC عمران خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید تعلیم اور ہنرمندوں کے لیے بہترین طریقوں کی آگاہی ، ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری اور طویل مدتی تعلقات کو فروغ دینا ہمارا نصب العین ہے ۔

آپس میں تعاون کے ذریعے E3 اور IKC ایک جدید ، اور جامع کاروباری ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ، جو جدت، روزگار کے نئے مواقع کی تخلیق اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا ۔ ہمیں یقین ہے کہ اس شراکت داری سے ہمارے اراکین اور بڑے پیمانے پر کمیونٹی کے لیے اہم فوائد حاصل ہوں گے ۔ اور بطور پاکستانی قوم ہم ان مواقع سے مستفید ہوکر جدید علوم میں اقوامِ عالم کے شانہ بشانہ چل سکیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!