پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کی حلقہ 133 لاہور میں کامیاب انتخابی مہم چلانے پر راجہ پرویز اشرف اورانکی ٹیم کو مبارکباد
اوسلو(عقیل قادر) پیپلز پارٹی کی پنجاب کے دل لا ہور میں شاندار انتخابی مہم چلانے پر پیپلزپارٹی ناروے کے رہنمائوں صدر چوہدری جہانگیر نواز ،سیکرٹری جنرل علی اصغر شا ہد ، سینئر نائب صدر چودھری اسمائیل سرور بھٹیاں، نائب صدر محمد اشرف ،انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین، جوائنٹ سیکرٹری عثمان اصغر ، سینئر رہنما ئوں الیاس کھوکھر، میاں محمد اسلام ،چوہدری عجب خان، راجہ محمد سلیم رفیع اللہ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں سابق وزیر اعظم اور وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ا ور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی ہے۔
پیپلزپارٹی ناروے کے ر ہنمائوں نے توقع اور امید کا اظہار کرتےہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں انشا اللہ بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔
لاہور حلقہ این اے 133 میں 5500وو ٹ سے یکدم 32 ہزار سے اوپر ووٹ وہ بھی ن لیگ کے گڑھ اور ان کی جیتی ہو ئی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں ووٹ بنک کا اضافہ بڑی کامیابی ہے،اس کامیابی کا سہرا بلاشبہ صدر پنجاب پیپلز پارٹی سابق وزیر اعظم جناب راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکر ٹری حسن مرتضیٰ اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے۔
اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کے لئے ملک بھر سے آئے پارٹی راہنماؤں اور جیالوں کو پیپلزپارٹی ناروے خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہے۔ انشا اللہ اگلے انتخابات میں پارٹی واضع کامیابی حاصل کرے گی اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوگی ۔