حاجی لعل قربان حسین مدنی کی رہائش گاہ پر والدین کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) حاجی لعل قربان حسین مدنی کی رہائش گاہ پر والدین کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے روحانی محفل کا انعقاد، ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ بین الاقوامی سفیر امن پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت ۔

تلاوت کلام پاک کا شرف ظفر روحانی محفل کی رونق کو دوبالا کرنے کے لیے حاجی عبد القیوم مدنی ، حاجی محمد اشفاق وارثی، لقمان عمران مدنی، حافظ محمد نعمان مدنی اور شہباز حسین مدنی نے آقائے کائنات کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کر کے محفل میں شریک اہل ایمان کی ارواح کو جلا بخشی۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے آقائے کائنات کی سیرت و صورت کی تعریف کسی بنی نوع انسان کے بس کی بات نہیں،انہوں نے کہا کہ قرآن مجید بارے اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا کچھ اسے پڑھ کر گمراہ ہوں گے اور کچھ اس پڑھ کر فلاح پائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آقائے کائنات کے معجزات بارے بیان کر کے اہل ایمان کی ارواح کو روشن کیا ،ہماری خوش نصیبی ہیں کہ آقائے کائنات کے امتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی تقسیم کا شکوہ نہیں کرنا چاہیے وہی بیماری دینے والا اور وہی شفا یاب کرتا ہے ۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ قرآن مجید کی تعلیمات سے دوری اور آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پہ نہ چلنے کی وجہ سے ہیں ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسوہ حسنہ اور دین اسلام کی مثبت تصویر کشی پیش کرنی چاہیے کیونکہ ہمارا مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہوا ہے ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے متوسلین ، محبین ، مریدین اور خلفاء کے ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!