او آئی سی کی سطح پر کشمیری نژاد ڈاکٹر احمد بلال کی خدمات کا اعتراف

0

اوسلو(عقیل قادر) ناروے کے ممتاز عالم دین اور مرکزی جماعت اہلسنت کے امام وخطیب پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے کشمیری نژاد ڈاکٹر احمد بلال کی او آئی سی کی سطح پر خدمات کے اعتراف کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور اس موقع پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمنا ئوں کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والے کینیڈین شہری ڈاکٹر احمد بلال کو جدہ میں قائم آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے "او آئی سی ٹوڈے بزنس اینڈ انویسٹمنٹ میگزین” کے خصوصی فیچر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

ڈاکٹر بلال صحت کے مسائل کے لیے ایک عالمی شہرت یافتہ فیس ریڈر اور طب کے ماہر ہیں۔او آئی سی نے ان کے ناقابل یقین کام کو تسلیم کیا ہے اور مسلم دنیا میں ان کا تعارف کرانے کے لیے ان کا انٹرویو لیا ہے۔

او آئی سی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو بین الاقوامی سطح پر 56 مسلم ممالک کی نمائندگی کرتی ہے۔ ڈاکٹر بلال کو ان کے نمایاں کام کے لیے بہت سے ایوارڈز اور ایکریڈیشن مل چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!