عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نورنبرگ میں مرکزی جلسہ کا انعقاد

0

نورنبرگ (رپورٹ:مطیع اللہ) جرمنی کے شہر نورنبرگ میں مرکزی جلسہ عید میلادالنبی ﷺ جامع مسجد المدینہ دارالسلام منعقد ہوا ،جس کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی اور پیر سید جعفر شاہ سواتی اور مفتی ممتاز حسین پیرزادہ تھے۔

نقابت کے فرائض عزیزخان نے انجام دیئے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد بلال نقشبندی نے کیا ،عبدالعزیز خان، امجد گوہر ،محمد اقبال خان نےخصوصی نعت کے گلدستے پیش کئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےصاحبزادہ سید علی جیلانی نے کہا کہ ایمان کا تعلق حضور سے ہے، آپ کا ایمان تب تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ہم اپنی اولاد ،ماں باپ، رشتہ دار سے بھی زیادہ آقا سے محبت نہ کریں۔

خدا نے بتادیا کہ میں اور میرے فرشتے آقا پر درود و سلام بھیجتے ہیں، اے ایمان والو تم بھی میرے محبوب پر درود و سلام بھیجو، تاکہ تمھارا تعلق پیدا ہوسکے اور حشر کے دن آقا ہی شفاعت کریں گے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر کسی کے دل میں عشق نبوی اجاگر کریں ،حافظ صدیق نے شان رسول اور آمد رسول اشعار کی صورت میں پیش کی اور حاضرین کا ایمان تازہ کیا۔

مرکزی جامع مسجد مدینہ میں سالانہ میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرذادہ نے کہا کہ آج کے دور میں نئی نسل کو عشق رسول مقبول ،محبت رسالت مآب کا جذبہ ایمانی پیدا کر کے مادی فتنہ سے بچایا جا سکتا ہے، آمد مصطفیٰؐ سے دشمنیاں ختم ہوئیں، سب کو بھائی بھائی بنا دیا گیا آج بھی اس امر کی ضرورت ہے کہ مسلم امہ اپنی کھوئی ہوئی اقدار کی بحالی کیلئے آقا دوجہاں کہ سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔

سہیر علی خان، زین مسعود، محمد بسام، دینس نے جرمن زبان میں خوبصورت علمی فکری عشق رسول میں ڈوب کر گفتگو کی ،نوجوان نسل کو ادب رسول مقبولؐ کے احیاء کی طرف راغب کیا ۔

آخر میں پیر سید جعفر علی شاہ سواتی نے خوبصورت نعتوں کے گلدستے پیش کرکے سامعین محفل کے ایمان کو تازہ کیا،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، درود و سلام کے بعد یہ روحانی محفل مفتی ممتاز حسین پیرزادہ کی خصوصی دعا پر اختتام پزیر ہوئی، اس موقع پر شرکاء میلاد کے لیے دیسی کھانوں کے لنگر کا انتظام کیا گیا تھا،مسجد کے صدر حاجی محمد نذیر، نائب صدر شہباز احمد، عامر خان، عبدالعزیز خان اور حاجی عبدالوحید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!