’’ٹیکس پیئر‘‘ کو سہولت دینا ہی میرا مشن ہے، ڈاکٹر آصف محمود جاہ

0

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا پاکستان پینٹ اینڈ کنسٹرکشن کیمیکلز ایکسپو 2024 ء سے خطاب

برآمدات کو بڑھانا ہی ہمارا اہم مقصد ہے اس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، سراج الدین

’’ٹیکس پیئر‘‘ کو جو پرابلم آئی ہیں وہ ایف بی آر کی وجہ سے ہیں، محمد یوسف

دبئی (طاہر منیر طاہر) ملک کا نظام بہتر بنانے کے لیے ’’ٹیکس پیئر‘‘ کو عزت دینا ہو گی، بطور وفاقی ٹیکس محتسب ٹیکس پیئر کو سہولت دینا ہی میرا مشن ہے، ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ستارہ امتیاز / ہلال امتیاز) نے پاکستان پینٹ اینڈ کنسٹرکشن کیمیکلز ایکسپو 2024ء کے ’’گالا ڈنر‘‘میں صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میری کوشش رہی ہے کہ جن کو ٹیکس ادائیگی میں مشکلات پیش آتی ہیں ان کی مشکلات دور کروں تاکہ آپ کی ایکسپورٹ مزید بڑھے یہ بہت بڑی بات ہے کہ آج کے اس دور میں آپ لوگوں کو نوکریاں دیتے ہیں۔

آپ کا نعرہ مجھے دل کے قریب لگتا ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں، بلکہ آپ کی انڈسٹری بھی اسی آزادی کی بدولت ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے مزید کہا کہ ٹیکس محتسب آپ کا اپنا ادارہ ہے، وہ جو مسائل لے کر آتے ہیں ہم ان کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔خاص طور پر تاجروں اور صنعت کاروں کے جو پرانے کیسز ہیں ان کو ایف بی آر سے مل کر حل کرواتے ہیں۔

ہم نے ٹیکس پیئر رائٹس کے نام سے کتاب میں تمام مسائل کے بارے وضاحت بھی کی ہے۔ تین روزہ پاکستان پینٹ اینڈ کنسٹرکشن کیمکلز ایکسپو 2024ء کی اس تقریب میں ایونٹ میں حصہ لینے والوں کو ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے ہاتھوں شیلڈز بھی دی گئیں۔ اس تقریب سے ایسوسی ایشن کے سراج الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات کو بڑھانا ہی ہمارا اہم مقصد ہے اس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ جبکہ اس میں حکومت کو بھی ہماری مشکلات کو کم کرنا ہو گا تاکہ ہماری یہ صنعت پھلے پھولے ۔ ہم سب خواب کو حقیقت بنا سکتے ہیں۔

محمد یوسف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹیکس پیئر‘‘ کو جو پرابلم آئی ہیں وہ ایف بی آر کی وجہ سے ہیں۔ جس میں ایک وجہ اعتماد کی کمی ہے۔ اگر ٹیکس کی شرح کم ہو جائے تو شائد بہتری آئے۔ محمد سجاد نے کہا کہ ہمارا ایکسپورٹ اس وقت گروتھ کر رہا ہے۔ ایکسپو بزنس ڈیل کے لیے نہیں بلکہ بنیادی طور پر ایک پلیٹ فارم بنایا تاکہ ایک دوسرے سے تعاون کر کے آگے بڑھ سکیں۔

کامران عابد نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس طرح کے ایونٹ سے یہ صنعت مزید ترقی کرے گی۔ آج یہاں چین سے بھی لوگ وقت نکال کر آئے۔ ہمارا یہ شو کامیاب رہا اور اگلے سال کے لیے پچاس فیصد سپیس کور کر لی ہے۔تین روزہ پینٹ کنسٹرکشن کیمیکلز ایکسپو میں ایف ٹی او کے سٹال پر آنے والوں کو بروشر بھی دیا گیا اور ٹیکس سے متعلقہ شکایات کے ازالہ بارے معلومات فراہم کیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!