اسلام آباد ایف ٹی او میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد

0

تقریب میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ، مہمان خصوصی خورشید ندیم چیئرمین نیشنل رحمتہ اللعالمین اتھارٹی اور چوہدری عبد الروف (سابق ایف ٹی او) کی شرکت

انسانیت کی کامیابی اور عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ اسوہ حسنہ کو اپنانے میں ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) اسلام آباد ایف ٹی او اسلام آباد میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی کامیابی اور عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ اسوہ حسنہ کو اپنانے میں ہے۔

رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کسی انسان کے کام آنا بھی بہت بڑی نیکی ہے، اس تقریب سے مہمان خصوصی خورشید ندیم اور چوہدری عبد الروف تھے۔

تقریب کے آخر میں نعتیہ اور تقریری مقابلہ ہوا جس میں نادیہ کامران صابر حسین ،وقاص شاہ،شکیل حسین،فضل غفور مزمل سعید ،مبشر ستی،اعظم طارق ، نائلہ الطاف،الطاف حسین اور خالد سیا ل نے حصہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!