ایف ٹی او لاہور میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے تقریب

0

ہمیں اپنی زندگیاں آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق گزارنی چاہئیں

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے

تقریب کی نقابت سید خالد یزدانی نے کی، اول،دوم اور سوم نعت خوانوں کو انعامات دئیے گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) ایف ٹی او لاہور میں جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے تقریب عدیلہ رحمن نے صدارت کی عبدالرحمن ڈوگر اور ناظم رضا مہمانان خصوصی تھے-گزشتہ روز ایف ٹی او (وفاقی ٹیکس محتسب) لاہور آفس میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں محمد مظہر، عامر،انور اور منورنے ہدیہ نعت پیش کیا ۔

اس پاکیزہ تقریب کی نقابت سید خالد یزدانی نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم رضا ڈائریکٹر ایڈمن نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی ہدایت پر ہر سال کی طرح ربیع الاول کے بابرکت ماہ میں نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں اس کا انعقاد کیا گیا ۔جبکہ اسلام آباد میں بھی جشن عیدمیلاد النبی ﷺ پر تقریب ہو رہی ہے ۔

محترمہ عدیلہ رحمن اور عبدالرحمن ڈوگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے اور ہمیں بھی اپنی زندگیاں آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق گزارنی چاہئیں اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے تمام تر اختلافات کو ختم کر کے اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنی ہوگی اس کے لئے قرآن کریم کو پڑھنا اور سمجھنا چاہئے اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔

تقریب کے آخر میں اول،دوم اور سوم نعت خوانی کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!