سوئٹزرلینڈ:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی پینل بلا مقابلہ کامیاب

0

سوئٹزرلینڈ (نمائندہ خصوصی)سوئٹزرلینڈ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی پینل نے میدان مار لیا سوئٹزرلینڈ انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی پینل کی پاکستانی کمیونٹی میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اس پینل کی سیاسی سماجی خدمات کے تحت کوئی بھی گروپ سامنے نہ آ سکا جس کی وجہ سے نظریاتی پینل نے یہ الیکشن بلا مقابلہ جیت لیا ۔

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق صدر چوہدری مستنصر اقبال گوندل، نائب صدر علی خواجہ ،جنرل سیکرٹری ذوالفقار احمد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عقیل احمد میاں، انفارمیشن سیکرٹری سید ذیشان حیدر گیلانی جبکہ وومن سیکرٹری محترمہ لبنیٰ جٹ منتخب ہوئیں ۔

اس موقع پر سوئٹزرلینڈ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت اور نومنتخب وومن سیکرٹری لبنیٰ جٹ اور نومنتخب صدر چوہدری مستنصر اقبال گوندل کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا پروان چڑھائیں گے ،وزیراعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جس نے پاکستان کی اس ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دے کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔

اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم عمران خان کے بازو مضبوط کریں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کو سیاسی اور نظریاتی طور پر مستحکم رکھنا ہوگا اور ہم تمام عہدے داران اور کارکنان سے باہمی مشاورت سے تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!