برطانیہ میں 16 ماہ کی معصوم بچی کے قتل پر خاتون کو 25 سال قید کی سزا

0

بریڈفورڈ (تارکین وطن نیوز)برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کی ایک عدالت نے 16 ماہ کی بچی اسٹار ہوبسن کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے مجرمہ سوانا بروکل کو 25 سال قید کی سزا دی ہے۔ مقتولہ بچی کی والدہ فرینکی اسمتھ قتل کے الزام سے بری ہوگئی ہے۔ سزا پانے والی سوانا بروکل بچی کی والدہ کی دوست تھی۔

یاد رہے کہ بچی کے قتل کا واقعہ 22 ستمبر 2020 کو پیش آیا تھا۔بریڈ فورڈ کونسل نے بچی کے معاملے کو نظر انداز کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

برطانوی ممبران پارلیمنٹ ناز شاہ اور عمران حسین نے مقتولہ بچی کا معاملہ نظر انداز کرنے کی مذمت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!