ایم ایم اے فائٹر سنگرام سنگھ کا فروری 2025 میں امریکہ میں دوسری لڑائی کا اعلان

0

دبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ایم ایم اے فائٹر سنگرام سنگھ پروفیشنل مکسڈ مارشل آرٹس میں واپسی کے ساتھ تاریخ دہرانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے باضابطہ طور پر اپنے دوسرے مقابلے کا اعلان کیا ہے جو فروری 2025 میں امریکہ میں شیڈول ہے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں کیلیفورنیا کے شہر سنی ویل میں انٹرنیشنل انوویٹرز چینج میکرز ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے جس سے جنگی کھیلوں کی دنیا میں ان کے موثر کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔سنگرام سنگھ نے پاکستانی فائٹر علی رضا ناصر کو شکست دیکر ایم ایم اے ڈیبیو میں ٹائٹل جیتنے والے پہلے بھارتی مرد پہلوان کی حیثیت سے تاریخ رقم کی۔

ریسلنگ میں کامن ویلتھ ہیوی ویٹ چیمپیئن سے ایم ایم اے میں صف اول کی شخصیت تک ان کا قابل ذکر سفر تھا ۔اپنے آنے والے مقابلے سے متعلق بات کرتے ہوئے سنگرام سنگھ نے کہا کہ مارشل آرٹس کا سفر کبھی بھی حقیقی طور پرختم نہیں ہوتا ہے بلکہ صرف ترقی کرتا ہے۔ انٹرنیشنل انوویٹرز چینج میکرز ایوارڈ سے نوازے جانے سے نئی بنیادیں قائم کرنے کے میرے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!