‎راہ خدمت کی جانب سے خواتین کے لیے ایک کامیاب اور متاثر کن تقریب کا انعقاد

0

‎لندن (‎رپورٹ:آمنہ چوہدری) خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم راہ خدمت کی جانب سے ایک اہم تقریب منعقد کی گئی، جس کی بانی محترمہ سدرہ بھٹی ہیں۔ تقریب کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، ان میں خوداعتمادی پیدا کرنا اور ان کی ذہنی، جسمانی اور سماجی صحت کے مسائل پر روشنی ڈالنا تھا۔

‎تقریب کی میزبانی ٹیم لیڈر لندن، ام کلثوم نے کی، جنہوں نے تمام شرکاء کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ راہ خدمت کی متحرک اراکین محترمہ فوزیہ حسین، آمنہ چوہدری، نینا جی، نادیہ، شیبا فیصل، تسمیہ، اور عاشی عثمان نے خواتین کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مزید خواتین کو تنظیم کے ساتھ جڑنے کی ترغیب دی۔

‎سماجی تنظیم کی جانب سے خواتین کی صحت، منٹل ہیلتھ، اور کاروباری ترقی کے حوالے سے ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد خواتین کو ذہنی صحت کی اہمیت، روزمرہ زندگی میں ذہنی سکون کے طریقے اور کاروباری مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

‎تقریب میں سعودی عرب سے تشریف لانے والی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عظمہ نے خصوصی بچوں، آٹیزم، اور ذہنی صحت کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آٹیزم کو سمجھنے اور اس سے نمٹنے کے لیے والدین اور اساتذہ کو تربیت دینا ضروری ہے تاکہ خصوصی بچے اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے منٹل ہیلتھ کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جسے نظر انداز کرنے کے بجائے بروقت علاج اور مشاورت کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

‎ڈاکٹر نیلمہ چاولا نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ذہنی صحت صرف ان کے لیے نہیں بلکہ ان کے خاندانوں کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو اپنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنی خوشیوں کو اہمیت دینی چاہیے اور چھوٹی چھوٹی خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹنے سے زندگی میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔

‎تقریب کے دوران، کاروباری خواتین نے اپنی کامیابیوں کے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے، اور گھریلو خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی۔ تنظیم نے اعلان کیا کہ وہ گھریلو خواتین کو کاروباری تربیت دینے اور انہیں مالی مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

‎راہ خدمت کی جانب سے، جس کی بانی محترمہ سدرہ بھٹی صاحبہ ہیں، ایک اہم اعلان کیا گیا۔ راہ خدمت کی ٹیم لیڈر لندن، ام کلثوم خواجہ نے تمام شرکاء کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔

‎راہ خدمت کی نہایت سرگرم اراکین، محترمہ فوزیہ حسین، آمنہ چوہدری، نینا جی، ایمن،طاہرہ،رینہ،عروسہ‎نادیہ، شیبا فیصل، تسمیہ، اور عاشی عثمان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کو آگاہی فراہم کی اور مزید خواتین کو راہ خدمت کے ساتھ جڑنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

‎تقریب اس وقت مزید پرکشش ہوگئی جب این کے بیوٹی اینڈ اینستھیٹکس کی جانب سے محترمہ نائلہ شیخ نے تمام شرکاء کو مفت وٹامن بی 12 شاٹس کی پیشکش کی۔ اس سے خواتین کو یہ پیغام گیا کہ نہ صرف ذہنی سکون حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ ایسی تقریبات میں شرکت کرکے مزید فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

‎اس موقع پر محترمہ سدرہ بھٹی نے خواتین کو یاد دہانی کرائی کہ وہ یوٹیوب چینل UKPAKTV پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے ہونے والے ایسے سیشنز میں باقاعدگی سے حصہ لے سکتی ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کر سکتی ہیں۔

‎راہ خدمت کی اس تقریب میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی، جن میں خواتین کی سماجی، ذہنی اور جسمانی صحت پر خاص زور دیا گیا۔ تقریب کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔

‎مزید یہ کہ محترمہ سدرہ بھٹی نے اس بات پر زور دیا کہ راہ خدمت کا پلیٹ فارم تمام خواتین کے لیے ایک محفوظ اور معاون ماحول فراہم کرتا ہے، جہاں وہ اپنی رائے کا آزادانہ اظہار کر سکتی ہیں اور مختلف شعبہ جات میں اپنی ترقی کے مواقع تلاش کر سکتی ہیں۔

‎شرکاء نے اس تقریب کو نہایت مفید اور کامیاب قرار دیا اور وعدہ کیا کہ وہ راہِ خدمت کی سرگرمیوں میں مزید دلچسپی لیں گی۔ اس تقریب کا اختتام دعا اور خواتین کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کے ساتھ ہوا۔‎میڈیا ٹیم کا اور تمام خواتین کا جو بہت دور دور سے سفر کر کے آئیں، سب کا شکریہ ادا کیا گیا۔

‎سدرہ بھٹی کا مزید کہنا تھا:‎“میری اس کامیابی کا کریڈٹ میری پوری فیملی، بالخصوص میرے شوہر فیصل عثمانی کو جاتا ہے۔ فیملی کی سپورٹ کے بغیر کامیابی ناممکن ہے۔”

‎اس موقع پر محترمہ کلونت پوری نے عمر‎پچاس سے زائد خواتین کے لیے مفت مدد اور حمایت کا اعلان کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ محترمہ سدرہ بھٹی نے خواتین کو یوٹیوب چینل UKPAKTV پر لائیو سیشنز میں شامل ہونے کی دعوت دی تاکہ وہ ایسی تقریبات سے مسلسل فائدہ اٹھا سکیں۔

‎تقریب میں شرکاء نے اپنی کہانیاں اور تجربات شیئر کیے، جنہوں نے دیگر خواتین کو حوصلہ دیا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی مشورے پیش کیے۔ تقریب کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی، جن میں خواتین کی خودمختاری، ذہنی سکون اور جسمانی صحت پر زور دیا گیا۔

‎تقریب کے اختتام پر ایک پُرلطف زہرانے کا بھی انتظام کیا گیا، جس میں شرکاء نے آپس میں خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا۔ حاضرین نے تقریب کو ایک مفید اور یادگار تجربہ قرار دیا اور مزید ایسی تقریبات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

‎ آخر میں دعا اور خواتین کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ محترمہ سدرہ بھٹی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی فیملی، خاص طور پر اپنے شوہر فیصل عثمانی کی حمایت کو دیا اور شرکاء کو آئندہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!