خضدار میں بچوں کا قتل عام قابلِ مذمت ہے، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید

0

برسلز (حافظ اُنیب راشد سے) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارت نواز دہشت گردوں کے حملے میں سکول کے معصوم بچوں کا قتل عام قابلِ مذمت ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں بدھ کو اسکول بس پر دہشت گردانہ حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے اور چالیس سے زائد بچے زخمی ہوئے۔

علی رضا سید نے اپنے بیان میں کہاکہ کتنا افسوس ہے کہ بھارت نے اپنے کٹھ پتلی دہشت گردوں کے ذریعے بلوچستان میں اسکول کے معصوم اور نہتے بچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بھارتی سفاکی اور بزدلی کی انتہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔

علی رضا سید نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر میں حالیہ بھارتی حملوں میں بھی بچوں و خواتین سمیت متعدد افراد شہید ہوئے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مزید کہاکہ بھارت نے پہلگام حملے کی آڑ میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور خواتین پر ظلم و ستم کیا۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو غیرانسانی بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈوں پر فوری نوٹس لینا چاہیے۔

اقوام عالم کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکوانا ہوںگے، عالمی طاقتیں کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوائیں۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ خضدار میں بچوں کا قتل عام ایک بڑا سانحہ ہے جس پر ہم افسردہ اور سوگوار ہیں۔ اللہ تعالیٰ معصوم بچوں کو جنت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے، ہم اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]